تکالیف کی وجہ

بدھ، 6 نومبر، 2013

تکالیف کا شاید یہ بھی خاصہ ہے کہ یہ محض ہمیں اداس کرنے نہیں آتی، بلکہ ان کے آنے سے اکثر طبیعت میں توازن اور بردباری پیدا ہو جاتی ہے۔ ساری تکالیف گناہوں یا آزمائشوں کا نتیجہ ہی نہیں بلکہ کارخانۂ قدرت جب انسانی دماغ میں عقل و دانائی کی تخلیق کا عمل شروع کرتا ہے تو درد، رنج، مصیبتیں اور تکالیف اسکے ضمنی مرکّبات کی صورت میں واضح ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔

آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہونے تک
کون جیتا ہے تری زلف کے سر ہونے تک؟

 
مزمل شیخ بسمل - by Templates para novo blogger